بشیر کی پارٹی چند دنوں میں تحلیل ہو جائے گی

بشیر کی پارٹی چند دنوں میں تحلیل ہو جائے گی
TT

بشیر کی پارٹی چند دنوں میں تحلیل ہو جائے گی

بشیر کی پارٹی چند دنوں میں تحلیل ہو جائے گی
          باخبر ذرائع  سے الشرق الاوسط اس بات کا علم ہوا ہے کہ معزول سوڈانی صدر عمر البشیر کی سربراہی میں نیشنل کانگریس پارٹی کچھ دنوں کے دوران تحلیل ہوجائے گی۔
         ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ پارٹی کی تحلیل سے متعلق قانون کا مسودہ قانون ساز اتھارٹی کے ٹیبل پر رکھ دیا گیا ہے اور یاد رہے کہ یہ قانون ساز اتھارٹی خودمختار کونسل اور وزراء کونسل پر مشتمل ہے۔
        حکومت کی مختلف سطحوں اور ریاست کی سیاسی قیادت کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے 29 اکتوبر کو خودمختار کونسل، وزرا کی کونسل اور آزادی وتبدیلی فورسز کے مابین ایک مشترکہ اجلاس میں تین رکنی کمیٹی کی تشکیل ہوئی تھی جس میں تینوں کونسل کے چار ارکان شامل ہیں۔(۔۔۔)
پیر 14 ربیع الاول 1441 ہجرى - 11 نومبر 2019ء شماره نمبر [14958]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]