روس شام میں تیسرا اڈہ قائم کرنے کے لئے تیار

حمیمیم ایئر بیس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
حمیمیم ایئر بیس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

روس شام میں تیسرا اڈہ قائم کرنے کے لئے تیار

حمیمیم ایئر بیس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
حمیمیم ایئر بیس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
        روسی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ ماسکو اور دمشق کے مابین ہونے والی گفتگو کا تعلق روس کے لئے ایک نئے فوجی ہوائی اڈہ قائم کرنے کے لئے قامشلی ہوائی اڈہ کو لیز پر دینے سے تھی۔
        گذشتہ روز "نیزویسیمایا گزٹا" نامی روسی میگزین نے حمیمیم ایئر بیس اور طرطوس ایئر بیس کو توسیع کے قابل 49 سال کی مدت تک لیز پر دینے کے لئے شام کے ساتھ روس کی طرف سے ہونے والے معاہدہ کی گفت وشنید کی طرف اشارہ کیا ہے۔
        ذرائع نے اس بات کو مسترد نہیں کیا ہے کہ ممکنہ امریکی حملوں کا سامنا کرنے کے لئے ماسکو میزائل مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کے سلسلہ میں کام کرے گا۔
منگل 15 ربیع الاول 1441 ہجرى - 12 نومبر 2019ء شماره نمبر [14959]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]