قروی کی پارٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کے بعد غنوشی ٹیونسی پارلیمنٹ کے اسپیکر متعین

گذشتہ روز "النهضہ" کے رہنما راشد الغنوشي کو ٹیونسی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ روز "النهضہ" کے رہنما راشد الغنوشي کو ٹیونسی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے
TT

        کل اسلام پسند "النهضہ" پارٹی کے صدر اور بانی راشد الغنوشي ووٹوں کی اکثریت سے ٹیونسی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں اور نیوز ایجنسیوں نے بزنس مین نبیل قروی کی سربراہی میں اس پارٹی کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں دوسری جماعت یعنی "ٹیونس کا دل" نامی پارٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کے بعد الغنوشي کو 123 ووٹ ملس ہیں۔
      "ٹیونس کا دل" نامی پارٹی کے بانی نے پچھلے پریس بیانات میں "النهضہ" پارٹی کے ساتھ اتحاد کے امکان سے انکار کیا ہے بلکہ انہوں نے یہاں تک کہ صدارتی مہم کے دوران منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزام میں ان کی گرفتاری کے پیچھے دیا اسی پارٹی کا ہاتھ ہے۔
       الغنوشي نے پارلیمنٹ کی صدارت کے لئے تین دیگر امیدواروں کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور "النهضہ" پارٹی کو پارلیمنٹ میں پہلا مقام 52 سیٹوں کے ذریعہ ملی ہے اور یہ تعداد 217 نائبین کے چوتھائی سے بھی کم ہے۔ اسی وجہ سے انہیں باقی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کرنے پر مجبور ہونا پڑا تاکہ وہ اپنی حکومت تشکیل کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے 109 ارکان کی توثیق حاصل کرسکے۔(۔۔۔)
معرات 17 ربیع الاول 1441 ہجرى - 14 نومبر 2019ء شماره نمبر [14961]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]