مصر اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم کا آغاز

کل ابوظہبی میں شیخ محمد بن زاید کو مصری صدر سیسی کو وسام زاید پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

TT

        گذشتہ روز مصری صدر عبد الفتاح السیسی کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات اور مصر نے ابو ظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی اور مصر کے خودمختار فنڈ کے ذریعے 20 ارب ڈالر کے مساوی مشترکہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔
       اس شراکت داری کا مقصد متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاری کے آلات یا  خصوصی فنڈز یا مشترکہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے منصوبوں کو قائم کرنا ہے اور ان شعبوں میں سر فہرست مینوفیکچرنگ، روایتی اور قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی اور خوراک شامل ہیں اور ان کے علاوہ  ریئل اسٹیٹ، سیاحت، صحت کی دیکھ بھال، لاجسٹکس خدمات، مالی خدمات اور انفراسٹرکچر وغیرہ جیسے منصوبے ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 18 ربیع الاول 1441 ہجرى - 15 نومبر 2019ء شماره نمبر [14962]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]