صفدی کی تجویز حریری سے متعلق سابقہ صدروں کی پیروی سے متصادم

سابق وزیر محمد صفدی کی فائل فوٹو کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
سابق وزیر محمد صفدی کی فائل فوٹو کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

صفدی کی تجویز حریری سے متعلق سابقہ صدروں کی پیروی سے متصادم

سابق وزیر محمد صفدی کی فائل فوٹو کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
سابق وزیر محمد صفدی کی فائل فوٹو کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
        نئی لبنانی حکومت کی سربراہی کے لئے لبنانی وزیر اعظم محمد صفدی کے سلسلہ میں ہونے والے غیر اعلانیہ معاہدہ کو تصادم کا سامنا ہے کیونکہ سابق وزیر اعظم فؤاد سنیویرہ، نجیب میقاتی اور تمام سلام نے اس معاہدہ کو مسترد کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم سعد حریری کو دوبارہ حکومت کی ذمہ داری دئے جانے کی حمایت کی ہے جبکہ اس معاہدہ کے افراد نے جلد ہی اشارہ کر دیا ہے کہ یہ معاہدہ یقینی نہیں ہے لیکن دوسری طرف ایک ماہ ہونے کے بعد بھی سڑک کے مظاہرات ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں۔
         اس فائل سے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت تشکیل کرنے کے ذمہ دار وزیر اعظم کی نامزدگی کے لئے پابند پارلیمانی مشاورت کے انعقاد کے لئے صدر مملکت کی طرف سے وقت متعین نہ کرنے کے سلسلہ میں ہونے والی تاخیر کا مطلب یہ ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے لئے صفدی کے نام میں کوئی مشکل ہے لیکن اگر انہوں نے ان کے نام پر اعتراض کرنے والی بڑی احتجاجی تحریکوں سے پیٹھ پھیرنے کا فیصلہ کر لیا تو کوئی اور بات ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 19 ربیع الاول 1441 ہجرى - 16 نومبر 2019ء شماره نمبر [14963]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]