حدیدہ کے جنرل اور ان کی ٹیم کی راہ میں حوثیوں کی طرف سے رکاوٹیں حائل

جنرل ابھیجیت گوہا اور ان کی ٹیم کو گذشتہ اکتوبر کے ماہ میں حدیدہ کے اندر حوثیوں اور حکومت کے مابین مشترکہ ایک جگہ پر دیکھا جا سکتا ہے

TT

        اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار نے حدیدہ کے اندر حوثیوں کی طرف سے اقوام متحدہ کے مشن کے سامنے رکاوٹ پیدا کئے جانے کی شکایت کی ہے۔
       اس مشن سے واقف ذرائع نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حدیدہ شہر کے اگلے خطوط پر پانچ مشاہداتی سینٹرز کے قیام کے بعد سے اب تک زمین پو ہونے والی کشیدگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے لیکن گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران تشدد کے واقعات کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے  اور ان پانچ مراکز کے قیام کے بعد سے واقعات کی تعداد اور تشدد کی مجموعی سطح میں واضح کمی کے باوجود ابھی بھی صورتحال غیر مستحکم ہے۔
       اسی ذمہ دار نے مزید کہا کہ مشترکہ پانچ نگرانی سینٹرز کے باوجود انسانی امداد پیش کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے وفد کو لاجسٹک مشکلات کا سامنا ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا ہے کہ "یو این ایم ایچ اے" فریقین کو بقایا لاجسٹک امور کو حل کرنے کے کام کا پابند بنائے گی۔(۔۔۔)
ہفتہ 19 ربیع الاول 1441 ہجرى - 16 نومبر 2019ء شماره نمبر [14963]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]