کویتی حکومت کے اختلافات پبلک پراسیکیوشن کے سامنے ہیں

وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کے مابین تنازعہ

تصویر میں وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الصباح اور وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے
تصویر میں وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الصباح اور وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

کویتی حکومت کے اختلافات پبلک پراسیکیوشن کے سامنے ہیں

تصویر میں وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الصباح اور وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے
تصویر میں وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الصباح اور وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے
        کل کویتی حکومت کے مابین ہونے والا اختلاف لوگوں کے سامنے رونما ہوا ہے اور یہ سب حکمراں خاندان کے ممتاز افراد ہیں اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنے اور عوامی پیسوں کو خرچ کرنے میں ہوئی کوتاہی کے سلسلہ میں رونماء ہونے والے اختلاف کے بعد اس معاملہ کو پراسیکیوشن کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے حال ہی میں حکومت کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔
        گذشتہ روز یہ اطلاع ملی تھی کہ آئندہ ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں سبکدوش وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الحمد الصباح ، پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الاحمد الصباح  اور نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کے مابین تنازعہ کو ختم کیا جائے گا۔(۔۔۔)
اتوار 20 ربیع الاول 1441 ہجرى - 17 نومبر 2019ء شماره نمبر [14964]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]