آبادکاری کے قانونی جواز کے خلاف فلسطینی اقدام اور بین الاقوامی تردید

گذشتہ روز ایک اسرائیلی بلڈوزر کو خلیل میں فلسطینیوں کے مکانات کو منہدم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ روز ایک اسرائیلی بلڈوزر کو خلیل میں فلسطینیوں کے مکانات کو منہدم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

        فلسطینیوں نے واشنگٹن کے اس اعلان کے مقابلہ میں ایک عرب، اسلامی اور بین الاقوامی کارروائی کا آغاز کیا ہے جس میں مغربی کنارے کے اندر اسرائیلی آبادکاری کو جائز سمجھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اسی کے ساتھ امریکی فیصلے کو عربی اور بین الاقوامی سطح پر تنقید سامنا کرنا پڑا ہے اور تشدد کے واقعات کے سلسلہ میں متنبہ بھی کیا گیا ہے۔
         گذشتہ روز فلسطینی قیادت نے فلسطینی مسئلے کے خلاف خطرناک امریکی فیصلوں اور آبادکاری سے متعلق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیانات کا سامنا کرنے کے لئے اقدامات اور طریقۂ کار اختیار کرنے کے مقصد سے صدر محمود عباس کی موجودگی میں ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔
        ایک بیان میں اس بات پر زور دی گئی ہے کہ اندرونی سطح پر حرکت ہوگی، فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی، تحریک فتح کی مرکزي کمیٹی، نیشنل ایکشن دھڑوں، عوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اجلاسوں کا انعقاد ہوگا۔
بدھ 23 ربیع الاول 1441 ہجرى - 20 نومبر 2019ء شماره نمبر [14967]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]