صباح الخالد کی طرف سے کویت کے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف اٹھانے کے بعد کرپشن کے بحران پر قابو پانے کی کوشش

کویت کے نامزد وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے

TT

          شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے سامنے کل حلف اٹھایا ہے اور ان کو اس سے قبل نئی کابینہ تشکیل دینے کا ذمہ دار بنایا گیا تھا اور صباح الخالد گذشتہ حکومت کو درپیش بدعنوانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں۔
        سابق وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الحمد الصباح کی معذرت کے بعد امیر نے وزیر خارجہ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری دے دی ہے اور یاد رہے کہ وہ نائب وزیر اعظم بھی تھے۔(۔۔۔)
بدھ 23 ربیع الاول 1441 ہجرى - 20 نومبر 2019ء شماره نمبر [14967]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]