کار ریس میں سعودی عرب کی سب سے پہلی خاتون کی شرکت

ریما جفالی کو اپنی الیکٹرک کار کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے
ریما جفالی کو اپنی الیکٹرک کار کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے
TT

کار ریس میں سعودی عرب کی سب سے پہلی خاتون کی شرکت

ریما جفالی کو اپنی الیکٹرک کار کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے
ریما جفالی کو اپنی الیکٹرک کار کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے
        ریما الجفالی گذشتہ روز ڈریہ ریس میں باضابطہ طور پر حصہ لینے کے بعد مملکت میں عالمی کار ریس میں شرکت کرنے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں ہیں۔
        27 سالہ ریما جفالی جیگوار آئی بیس ٹرافی میں حصہ لے رہی ہیں اور یہ الیکٹرانک کاروں کی دوڑ ہے۔ ریما نے اپنی اسپورٹ کار اور سفید رنگ کے لباس میں سوار ہو کر کہا کہ مجھے پیشہ ورانہ طور پر دوڑ میں شرکت کرنے کی امید نہیں تھی اور انہوں نے مزید کہا کہ میں حقیقت میں ایسا کر رہی ہوں یہ حیرت انگیز بات ہے۔
         ریما تقریبا ایک سال سے مملکت کے باہر پیشہ ورانہ طور پر ریس میں شرکت کرتی آرہی ہیں اور انہوں نے سب سے پہلے اپریل میں برٹش فارمولا 4 چیمپیئن شپ میں قدم رکھا تھا  لیکن انہیں نو عمر سے ہی تیز کاروں کا شوق تھا اور انہوں نے اس وقت تو ریسنگ کو دیکھنا شروع ہی کیا تھا۔(۔۔۔)
ہفتہ 26 ربیع الاول 1441 ہجرى - 23 نومبر 2019ء شماره نمبر [14970]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]