اقوام متحدہ کی طرف سے ایران کے مظاہرین کے قتل کے سلسلہ میں گہری تشویش کا اظہار

عراق میں پنس کی آمد اور عراق تہران سے دور رہے

امریکی نائب صدر مائیک پنس اور ان کی اہلیہ کو کل مغربی عراق کے صوبہ انبار میں عین الاسد نامی اڈہ پر امریکی فوجیوں کو کھانا دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
امریکی نائب صدر مائیک پنس اور ان کی اہلیہ کو کل مغربی عراق کے صوبہ انبار میں عین الاسد نامی اڈہ پر امریکی فوجیوں کو کھانا دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

اقوام متحدہ کی طرف سے ایران کے مظاہرین کے قتل کے سلسلہ میں گہری تشویش کا اظہار

امریکی نائب صدر مائیک پنس اور ان کی اہلیہ کو کل مغربی عراق کے صوبہ انبار میں عین الاسد نامی اڈہ پر امریکی فوجیوں کو کھانا دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
امریکی نائب صدر مائیک پنس اور ان کی اہلیہ کو کل مغربی عراق کے صوبہ انبار میں عین الاسد نامی اڈہ پر امریکی فوجیوں کو کھانا دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
       اقوام متحدہ نے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکت اور پورے ملک میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندی کو اپنے آزاد ماہرین کے لئے سخت تشویش کا باعث قرار دیا ہے اور انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رائے عامہ کے اظہار اور اس کی آزادی کے حقوق کا احترام وتحفظ کو بحال کریں۔
        یہ مشترکہ موقف ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے خصوصی نمائندہ جاوید رحمان، پرامن اسمبلی اور ایسوسی ایشن کے حق کے خصوصی نمائندہ کلیمنٹ نیالیتسوسی فال، آزادی رائے اور اظہار رائے کے حقوق کے فروغ اور اس کے تحفظ کے خصوصی نمائندہڈیوڈ کی اور غیرقانونی سزائے موت کی خصوصی رپورٹر  انیس کالامارڈ کے ہیں۔
        ایک بیان میں ماہرین نے تہران کو یاد دلایا ہے کہ اس نے شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی عہد نامے پر دستخط کیا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر بہت تشویش ہے اور  انہوں نے مزید کہا کہ حکام نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 27 ربیع الاول 1441 ہجرى - 24 نومبر 2019ء شماره نمبر [14971]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]