سعودی ولی عہد کی امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف سے ملاقات

شہزادہ محمد بن سلمان کو گزشتہ روز ریاض میں جنرل مارک میلی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)

TT

        سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل دار الحکومت ریاض میں امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک میلی سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے مابین باہمی تعاون کی شکلوں، خصوصا دفاعی میدان، خطے میں پیش آنے والے نئے مسائل اور اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کی امن وسلامتی کے لئے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
        اس ملاقات میں نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، مساعد وزیر دفاع محمد العایش، چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہشام آل الشیخ نے بھی شرکت کی اور امریکہ کی طرف سے سعودی عرب میں سفیر جون ابی زید، ریاض میں فوج کے ذمہ دار میجر جنرل ہیگلر وینڈیل اور متعدد افسران نے شرکت کی ہے۔(۔۔۔)
منگل 29 ربیع الاول 1441 ہجرى - 26 نومبر 2019ء شماره نمبر [14972]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]