آبادکاری کو قانونی جواز کے خلاف عرب کارروائی

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی (دائیں) اور عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط (بائیں) کو دیکھا جا سکتا ہے
فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی (دائیں) اور عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط (بائیں) کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

        گذشتہ روز عرب وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ہنگامی اجلاس کے اختتام پر کہا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کو آباد کرنے کے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا ہے کیونکہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون کے منافی ہے۔
        کونسل نے نیویارک میں عرب گروپ اور سلامتی کونسل کے عرب ممبر کو بستیوں سے متعلق امریکی فیصلے کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری کوششیں شروع کرنے کا حکم دیا ہے اور اسی طرح عرب سفراء اور لیگ کے وفدوں کو اس فیصلہ کے مقاصد اور مضامین کو فروغ دینے کے لئے پوری دنیا کے مؤثر دار الحکمتوں میں متحرک ہونے کا حکم دیا ہے اور وزارتی اتفاق رائے نے لیگ کے سکریٹری جنرل کو ہدایت کی کہ وہ اس فیصلہ کی نگرانی کریں اور ضروری پیغامات اور ہدایات ارسال کریں اور اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لیگ کو اس قرار داد سے متعلق تمام پیشرفتوں کی پیروی کے لئے اپنی جگہ باقی رہے۔(۔۔۔)
منگل 29 ربیع الاول 1441 ہجرى - 26 نومبر 2019ء شماره نمبر [14972]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]