واشنگٹن: ہمیں ایرانی ظلم وزیادتی سے متعلق 20 ہزار دستاویزات موصول ہوئے ہیں

گذشتہ روز واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
گذشتہ روز واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
TT

       امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے گذشتہ روز انکشاف کیا ہے کہ ایرانیوں نے 20 ہزار ایسی ویڈیوز اور تصویریں بھیجی ہے جن میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کئے جانے کے فیصلہ کے بعد پورے ایران میں ہونے والے مظاہرے میں نکلنے والے کے خلاف کئے جانے والی ظلم وزیادتی کی دلیلیں موجود ہیں۔
        پومپیو نے ایک نیوز کانفرنس میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ایرانی عہدیداروں پر مسلسل پابندیاں عائد کرنے کا عہد کیا اؤ۔
        انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے اپنی بد انتظامی کی وجہ سے ہونے والے مظاہروں کے خلاف اپنی ظلم زیادتی کے سلسلہ کو جاری رکھا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عہدیداروں نے مظاہرین کے خلاف تشدد کا رویہ اختیار کیا ہے، انٹرنیٹ کی خدمت بند کردی ہے اور ہم ایران اور انسانی حقوق کی پامالی کرنے والوں کو مسلسل سزا دیتے رہیں گے۔
        گذشتہ ہفتے محکمہ خارجہ نے مظاہرین کے خلاف ایرانی سیکیورٹی فورسز کے حملے کے ثبوت کی تصدیق کے لئے ایرانیوں سے بات چیت کرنے کے مقصد سے ایک ہاٹ لائن کا آغاز کیا تھا۔(۔۔۔)
بدھ 30 ربیع الاول 1441 ہجرى - 27 نومبر 2019ء شماره نمبر [14973]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]