محمد بن راشد: محمد بن سلمان کی وجہ سے یہ خطہ بدل رہا ہے

شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن راشد کو گذشتہ روز دبئی میں استقبالیہ کی تقریب کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن راشد کو گذشتہ روز دبئی میں استقبالیہ کی تقریب کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
TT

         متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کا استقبال کیا ہے اور اس مناسبت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال بھی کیا گیا ہے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع کے سلسلہ میں بھی گفتگو ہوئی ہے۔ شیخ محمد بن راشد نے استقبالیہ کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کی حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ بہادر ہی بناتے ہیں ... اور محمد بن سلمان کی وجہ سے آج اس خطے کی تاریخ بدل رہی ہے۔
        دوسری طرف شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ حمدان بن محمد دبئی کے ولی عہد سے ملاقات کرنے کے لئے 20 اکتوبر 2020 سے 10 اپریل 2021 تک متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام ایکسپو 2020 دبئی کے ہیڈ کوارٹر تشریف لائے اور اس پروگرام میں ذہنوں کو جوڑنے اور مستقبل بنانے کے مقصد سے 192 ممالک نے شرکت کی ہے اور شیخ حمدان بن محمد نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ ایکسپو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے کے سلسلہ میں شہزادہ محمد بن سلمان کی خواہش سے اس بات کا اندازہ ہورہا ہے کہ سعودی عرب اس بڑے عالمی ایونٹ میں اپنے بہت بڑے گوشہ کے ذریعہ شریک ہو کر اس کی حمایت کر رہا ہے اور متحدہ عرب امارات کے گوشہ کے بعد سب سے بڑا دوسرا گوشہ سعودی عرب کا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 2 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 29 نومبر 2019ء شماره نمبر [14975]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]