2021 میں برطانوی ملکہ کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں گفتگو

پرنس اینڈریو کے تباہ کن ٹیلی ویژن انٹرویو کی وجہ سے خاندان کے اندر نقل وحرکت

گزشتہ 8 جون کو خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ملکہ الزبتھ اور ان کے دو بیٹے چارلس اور اینڈریو کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ 8 جون کو خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ملکہ الزبتھ اور ان کے دو بیٹے چارلس اور اینڈریو کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

2021 میں برطانوی ملکہ کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں گفتگو

گزشتہ 8 جون کو خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ملکہ الزبتھ اور ان کے دو بیٹے چارلس اور اینڈریو کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ 8 جون کو خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ملکہ الزبتھ اور ان کے دو بیٹے چارلس اور اینڈریو کو دیکھا جا سکتا ہے
         کل جمعرات کے دن میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے 93 سالہ ملکہ الزبتھ دوم 2021 میں 95 سال کی عمر میں ریٹائر ہو رہی ہیں اور ان کے بیٹے پرنس چارلس ان کے جانشیں بنیں گے۔
        سن نامی میگزین نے بکنگھم پیلس کے ایک ذریعہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہزادہ چارلس کے تخت نشینی کے انتظامات کچھ عرصہ پہلے ہی شروع شروع ہو چکے تھے اور منتقلی کی کاروائی ابھی ہو رہی ہے کیونکہ ملکہ اپنے 90 کی دہائی میں ہیں اور وہ زیادہ بوجھ نہیں اٹھا سکتی ہیں۔
          برطانوی پریس نے اس جانشینی کو گذشتہ ہفتے بی بی سی کے ساتھ ملکہ کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو کے اس ٹیلی ویژن انٹرویو کے بعد خاندان کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کی کوششوں کے منصوبہ بند اقدام سے مربوط کیا ہے جس میں انہوں نے مرحوم امریکی تاجر اور  جنسی طور پر ہراساں جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کی ہے لیکن ان کی کوشش امید کے مطابق نہیں تھی۔(۔۔۔)
جمعہ 2 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 29 نومبر 2019ء شماره نمبر [14975]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]