سراج اور اردوگان کے مابین معاہدوں کے بعد لیبیا میں غصہ کی لہر اور علاقائی کشیدگی

پرسو رات ترکی کے صدر کو اسطنبول کے صدارتی محل میں فائز السراج کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
پرسو رات ترکی کے صدر کو اسطنبول کے صدارتی محل میں فائز السراج کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

        ترکی نے کشیدگی کا ایک ایسا نیا اقدام کیا ہے جس سے لیبیا کی عبوری حکومت مشتعل ہو گئی ہے اور اس کی اس نقل وحرکت کی وجہ سے علاقہ کے اندر کشیدگی بھی پیدا ہو گئی ہے اور اس سے اس کا مقصد فائز السراج کی سربراہی میں لیبیا کی وفاقی حکومت کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور بحری سرحدوں کے سلسلہ میں مفاہمتی معاہدہ پر دستخط کرنا ہے اور اس کے ذریعہ اپنے تیل اور گیس کی دولت کو حاصل کرنے کے لئے مشرقی بحیرہ روم میں اپنا قدم جمانا ہے۔
        ترک صدر رجب طیب اردوگان نے پرسو شام استنبول کے ڈولمباحس محل میں سراج کا استقبال کیا ہے اور ترک ایوان صدر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں نے دو مفاہمتی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں اور ان میں سے ایک دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور فوجی تعاون کا معاہدہ ہے اور دوسرا دونوں ممالک کے حقوق کی حمایت کے لئے بحری علاقے میں حکومت کے سلسلہ میں ایک معاہدہ ہے اور دونوں فریق نے اس مفاہمتی معاہدہ کی کوئی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا ہے اور نہ ہی انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ ترکی اور لیبیا کے مابین سمندری سرحد کہاں سے ملتی ہے۔ السراج کی حکومت نے معاہدوں پر دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ سیکیورٹی اور فوجی تعاون کا معاہدہ اپنی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 2 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 29 نومبر 2019ء شماره نمبر [14975]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]