پٹرول پمپ کے ہڑتال کی وجہ سے پورا لبنان مفلوج https://urdu.aawsat.com/home/article/2015141/%D9%BE%D9%B9%D8%B1%D9%88%D9%84-%D9%BE%D9%85%D9%BE-%DA%A9%DB%92-%DB%81%DA%91%D8%AA%D8%A7%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D9%BE%D9%88%D8%B1%D8%A7-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D9%85%D9%81%D9%84%D9%88%D8%AC
حریری بعبدا میں ہونے والی میٹنگ سے غائب اور فوج کی طرف سے اپنے رہنماؤں کے حکموں کی پابندی کرنے کی تصدیق
ڈالر کے تبادلہ کی شرح کے خلاف احتجاج میں بیروت کے پٹرول پمپ بند
بیروت: محمد شقير
TT
TT
پٹرول پمپ کے ہڑتال کی وجہ سے پورا لبنان مفلوج
ڈالر کے تبادلہ کی شرح کے خلاف احتجاج میں بیروت کے پٹرول پمپ بند
گذشتہ روز بیروت کی گلیوں میں پٹرول کی کمی کی وجہ سے متعدد گاڑیاں بند ہو گئی ہیں جبکہ دوسرے شہریوں نے مسلسل دوسرے دن ایندھن اسٹیشنوں کی ہڑتال کے خلاف سڑکوں پر اپنی گاڑیوں کے انجن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لبنانی پاؤنڈ کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ہونے والے اضافہ کے نتیجہ میں جو نقصان ہوا ہے اس کے خلاف احتجاج میں پٹرول پمپوں نے ہڑتال کیا ہے اور دوسری طرف بینک آف لبنان اور تیل کی چیزوں کو درآمد کرنے والی کمپنیوں نے اپنے معاہدوں کو پورا نہیں کیا ہے۔(۔۔۔) ہفتہ 3ربیع الآخر 1441 ہجرى - 30 نومبر 2019ء شماره نمبر [14976]
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)