بنیاد پرست سیاسی منظر نامہ کی طرف برازیل کے سابق صدر لولا کی جیل سے واپسی

دلما روسف اور لولا ڈا سلوا کو بائیں بازو کو برازیل کے سیاسی منظر نامے پر لانے کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
دلما روسف اور لولا ڈا سلوا کو بائیں بازو کو برازیل کے سیاسی منظر نامے پر لانے کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

        برازیل کے سابق صدر لوئس اگناسیو لولا نے گذشتہ ماہ جیل سے رہا ہونے کے بعد طویل وقت کا انتظار نہیں کیا بلکہ انہوں نے موجودہ صدر جائر بولسنارو کی حکومت کی انتہاء پسند دائیں بازو کی پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لئے بنیاد پرست بائیں بازو کی حکمت عملی پر عمل کرنے کے اپنے ارادہ کا اعلان کر دیا ہے اور اس فیصلہ کی وجہ سے وسطیت واعتدال پسندی کی طرف مائل اس لیبر پارٹی کی طرف رجحان رکھنے والے لوگوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے جو پچھلے صدارتی انتخابات میں ناکام ہو گئی تھی۔
        لولا کا یہ اعلان لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے افتتاحی موقع پر تقریر کرتے ہوئے سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 74 سالہ انسان کا مقابلہ کرنے کے لئے اب انہیں کس چیز کا انتظار ہے۔(۔۔۔)
اتوار 4 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 01 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14977]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]