خادم حرمين کی طرف سے شاہ بحرین کو خلیجی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت

خادم حرمين کی طرف سے شاہ بحرین کو خلیجی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت
TT

خادم حرمين کی طرف سے شاہ بحرین کو خلیجی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت

خادم حرمين کی طرف سے شاہ بحرین کو خلیجی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت
        سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں کو 10 دسمبر کو ریاض میں ہونے والے خلیج سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے  اور اس اجلاس کی صدارت خادم حرمين شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کریں گے۔
       شاہ سلمان نے بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو ایک تحریری پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی سپریم کونسل کے 40ویں اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے اور یہ پیغام خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبد اللطیف الزیانی نے گذشتہ روز بحرین کے بادشاہ کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کے دوران دیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 9 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 06 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14983]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]