ادلب کے دیہی علاقوں میں کئے جانے والے حملوں میں قتل عام

گذشتہ روز ادلب کے دیہی علاقوں میں واقع البارہ پر ہونے والے روسی حملہ کے بعد کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گذشتہ روز ادلب کے دیہی علاقوں میں واقع البارہ پر ہونے والے روسی حملہ کے بعد کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

        گذشتہ روز ادلب کے دیہی علاقوں پر روس اور شام کی طرف سے ہونے والے حملوں کے نتیجہ میں 19 شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں 8 بچے ہیں اور یہ علاقے شمال مغربی شام میں ماسکو اور انقرہ کے مابین افہام وتفہیم کے علاقوں ماتحت ہیں۔
        انسانی حقوق کے شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ان میں جو افراد زخمی ہیں ان کی حالت نازک ہے۔
        چند مہینے قبل ادلب گورنریٹ میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کی بنیاد پر حکومت فورسز کی طرف سے حملے نہ کئے جانے کی بات کہی گئی تھی لیکن ادھر چند ہفتوں سے وہاں ایسی جھڑپوں اور بم دھماکوں کا سامنا ہے جس میں دسیوں شہری اور جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔
       ہفتہ کے روز روسی فضائی کی طرف سے ہونے والے حملہ میں بلیون گاوں کے 9 شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں اور جنوبی ادلب کے دیہی علاقوں میں واقع الباراہ گاؤں کے 4 شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے اور شامی رصدگاہ کے مطابق حکومتی فورسز نے ادلب کے جنوب میں واقع آبدیتا گاؤں کو دھماکہ خیز بیرل کے نشانہ بنایا ہے جس میں 3 بچوں سمیت 5 شہری ہلاک ہوئے ہیں اور مشرقی صوبہ کے ایک گاؤں پر ہونے والے حملہ میں ایک بچہ بھی ہلاک ہوا ہے۔
اتوار 11 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 08 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14985]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]