عراق کے متحدہ مظاہرے کی وجہ سے حکام کے درمیان ڈر وخوف کی لہرhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2029761/%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D9%82-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%D9%85%D8%B8%D8%A7%DB%81%D8%B1%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%AD%DA%A9%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86-%DA%88%D8%B1-%D9%88%D8%AE%D9%88%D9%81-%DA%A9%DB%8C-%D9%84%DB%81%D8%B1
عراق کے متحدہ مظاہرے کی وجہ سے حکام کے درمیان ڈر وخوف کی لہر
گذشتہ رات قتل ہونے والے کارکن فاہم الطائي کے نعش کو کربلا میں تدفین کے لئے لے جاتے ہوئے ایک بہت بڑے ہجوم کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بغداد: فاضل النشمي
TT
TT
عراق کے متحدہ مظاہرے کی وجہ سے حکام کے درمیان ڈر وخوف کی لہر
گذشتہ رات قتل ہونے والے کارکن فاہم الطائي کے نعش کو کربلا میں تدفین کے لئے لے جاتے ہوئے ایک بہت بڑے ہجوم کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عراق کے مختلف گورنریٹ کے ہزاروں کارکنوں کی شرکت کے ساتھ آج بغداد میں ہونے والے متحدہ مظاہرے کی وجہ سے عراقی حکام اور ان کے مسلح دھڑوں کے مابین خوف وہراس کی لہر پھیل گئی ہے اور خاص طور پر جب یہ خبر آرہی ہے کہ مظاہرین گرین زون پر حملہ کرنے والے ہیں۔ مظاہروں کے بارے میں مسلح گروہوں اور دھڑوں کی طرف سے جاری کردہ انتباہ کے جواب میں تحریر اسکوائر کے مظاہرین نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ عراق کے ظالم مواقع کو غنیمت سمجھ کر بغاوت کو دبانے کے لئے سازشیں کر رہے ہیں اور امن وسلامتی کے طریقہ کو تشدد اور تصادم کی طرف موڑ رہے ہیں۔(۔۔۔) منگل 13ربیع الآخر 1441 ہجرى - 10 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14987]
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)