عراقی تحریک اپنے دوسرے مطالبہ کی حصولیابی کے قریب

گذشتہ روز وسطی بغداد کے تحریر اسکوائر میں مظاہرین کو ایک بڑے عراقی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ روز وسطی بغداد کے تحریر اسکوائر میں مظاہرین کو ایک بڑے عراقی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

        صدر عادل عبد المہدی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اکتوبر کے اوائل میں مظاہروں کے آغاز کے وقت ہی سے عراقی تحریک جن چیزوں کا مطالبہ کر رہی ہے وہ ان میں سے دوسرے مطالبہ کی حصولیابی کے قریب ہے۔
        سیاسی جماعتوں اور بلاکوں کے اعداد وشمار اور پوزیشنوں سے پتہ چلتا ہے کہ عوامی تحریک اپنے مطالبہ کو حاصل کرنے والی ہے اور یہ مطالبہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے سنہ 2005 کے بعد سے پہلا ابتدائی پارلیمانی انتخابات کرانا ہے۔
         بیشتر سیاسی رہنما حال ہی میں وزیر اعظم کی جگہ ایک آزاد امیدوار کا دفاع کر رہے تھے لیکن مظاہروں کے دباؤ نے بظاہر سیاسی بلاکس اور جماعتوں کو اپنی پوزیشن تبدیل کرکے ابتدائی انتخابات کے خیال کو قبول کرنے پر مجبور کردیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 14 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 11 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14988]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]