عراقی تحریک اپنے دوسرے مطالبہ کی حصولیابی کے قریبhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2030916/%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D9%82%DB%8C-%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%B1%DB%92-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D8%B5%D9%88%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%A8%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%B1%DB%8C%D8%A8
گذشتہ روز وسطی بغداد کے تحریر اسکوائر میں مظاہرین کو ایک بڑے عراقی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
بغداد: فاضل النشمي
TT
TT
عراقی تحریک اپنے دوسرے مطالبہ کی حصولیابی کے قریب
گذشتہ روز وسطی بغداد کے تحریر اسکوائر میں مظاہرین کو ایک بڑے عراقی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
صدر عادل عبد المہدی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اکتوبر کے اوائل میں مظاہروں کے آغاز کے وقت ہی سے عراقی تحریک جن چیزوں کا مطالبہ کر رہی ہے وہ ان میں سے دوسرے مطالبہ کی حصولیابی کے قریب ہے۔ سیاسی جماعتوں اور بلاکوں کے اعداد وشمار اور پوزیشنوں سے پتہ چلتا ہے کہ عوامی تحریک اپنے مطالبہ کو حاصل کرنے والی ہے اور یہ مطالبہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے سنہ 2005 کے بعد سے پہلا ابتدائی پارلیمانی انتخابات کرانا ہے۔ بیشتر سیاسی رہنما حال ہی میں وزیر اعظم کی جگہ ایک آزاد امیدوار کا دفاع کر رہے تھے لیکن مظاہروں کے دباؤ نے بظاہر سیاسی بلاکس اور جماعتوں کو اپنی پوزیشن تبدیل کرکے ابتدائی انتخابات کے خیال کو قبول کرنے پر مجبور کردیا ہے۔(۔۔۔) بدھ 14ربیع الآخر 1441 ہجرى - 11 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14988]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]