لبنان سپورٹ گروپ کی طرف سے امداد معتبر حکومت کے ساتھ مربوط

فرانسیسی وزیر خارجہ لوڈریان کو گذشتہ روز پیرس اجلاس میں شریک وفود کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے(رائٹرز)
فرانسیسی وزیر خارجہ لوڈریان کو گذشتہ روز پیرس اجلاس میں شریک وفود کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے(رائٹرز)
TT

         گذشتہ روز پیرس میں "لبنان سپورٹ گروپ" کے اجلاس سے جاری ہونے والے اختتامی بیان میں بگڑتی صورتحال کا سامنا کرنے کے قابل لبنانی حکومت کی عدم موجودگی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
        اس گروپ نے اس بات پر غور کیا  ہے کہ لبنان کے استحکام، اس کی سلامتی اور سیاسی آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک موثر اور قابل اعتماد حکومت کی تشکیل ضروری ہے جو تمام لبنانیوں کی امیدوں کو پورا کر سکے اور معاشی اصلاحات کرنے کے لئے اس کے پاس صلاحیتیں بھی ہوں اور وہ علاقائی تناؤ اور بحرانوں سے خود کو دور رکھنے کی پالیسی پر کاربند رہے اور اس گروپ نے اس حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی صحیح راستہ اختیار کرے۔
        ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ ان مباحثوں کا ماحول مثبت تھا اور تمام مقررین نے یہ بات کہی ہے کہ لبنان کو گڈ گورننس اور شفافیت کی ضرورت ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 15 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 12 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14989]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]