خادم حرمین شریفین: مہاتیر محمد سے اسلامی تعاون کے ذریعہ کام کرنے پر زور

تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے یونانی وزیر خارجہ کے ساتھ تبادلۂ خیال

یونانی وزیر خارجہ سے ملاقات کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
یونانی وزیر خارجہ سے ملاقات کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
TT

خادم حرمین شریفین: مہاتیر محمد سے اسلامی تعاون کے ذریعہ کام کرنے پر زور

یونانی وزیر خارجہ سے ملاقات کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
یونانی وزیر خارجہ سے ملاقات کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
        خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اسلامی تعاون تنظیم کے ذریعہ مشترکہ اسلامی اقدام کی اہمیت پر اس طرح سے زور دیا ہے کہ جس سے قوم کے تمام اسلامی امور پر گفتگو کرنے کے لئے آپس میں اتحاد پیدا ہو سکے۔
        شاہ سلمان کی یہ یقین دہانی کل ملیشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی طرف سے فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران سامنے آئی ہے اور اس فون کے ذریعہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کی مضبوطی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا ہے۔
        دوسری طرف کل ریاض میں خادم حرمین شریفین نے یونانی وزیر خارجہ نیکوس ڈینڈی سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں سعودی عرب اور یونان کے مابین تعاون کے پہلوؤں، مختلف شعبوں میں ان کی ترقی کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے اور ان کے علاوہ خطہ میں ہونے والی نئی پیشرفتوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
        اس استقبالیہ تقریب میں وزیر برائے امور خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ،  قومی سلامتی کے مشیر، وزیر مملکت اور وزراء کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر مساعد العیبان، سعودی عرب میں یونان کے سفیر ایونیس ٹیگس اور متعدد عہدیدار شریک تھے۔
بدھ 21 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 18 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14995]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]