کویت: حکومت میں نئے وزراء

امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح اور ان کے ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد الصباح کو نئی حکومت کے سربراہ شیخ صباح الخالد الصباح اور ان کی حکومت کے ارکان کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے(کے یو این)

TT

        گذشتہ روز کویت کی نئی حکومت کے ممبروں نے حلف اٹھایا ہے اور  3 نئے وزراء نے  حکومت کی ذمہ داری قبول کی ہے اور ملک کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے وزراء سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئین کا احترام کریں اور عوام کے پیسے کا تحفظ کریں۔
        صدر کی تقرری کے ایک ماہ بعد شیخ صباح خالد الحمد الصباح کی حکومت تشکیل دے دی گئی ہے اور اس میں 8 سابق وزراء کے علاوہ 3 خواتین سمیت 7 نئے وزراء بھی شامل ہیں۔
        وزارت داخلہ کی ذمہ داری انس خالد ناصر الصالح کو سپرد کیا گیا ہے اور یہ حکمراں خاندان سے باہر کے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم شیخ ناصر المحمد کے بیٹے احمد ناصر المحمد الصباح کو وزارت خارجہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 21 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 18 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14995]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]