عراق: پارلیمانی اکثریت کی طرف سے حکومت کے لئے محمد علاوی کی نامزدگی

مظاہرین کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے بعد عراقی فوج کو بغداد میں الرشید اسٹریٹ پر اپنا مورچہ سنبھالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)

TT

       گذشتہ روز عراقی پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتیں وزیر اعظم کی تعیین کے سلسلہ میں اس وقت ناکام ہو گئیں جب استعفیٰ دینے والے وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے جانشین کو منتخب کرنے کے سلسلہ میں پارلیمنٹ کو آئین کی طرف سے دی گئی 15 دن کی مہلت ختم ہو گئی۔
       تاہم مطلق اکثریت سے زیادہ نمائندگی کرنے والے 175 نمائندوں نے اپنی پارٹیوں کی خلاف ورزی کی ہے اور گذشتہ روز صدر جمہوریہ برہم صالح کو ایک درخواست پیش کرکے عبد المہدی کی جانشین کے لئے ایک آزاد شخصیت کو نامزد کیا ہے اور وہ سابق وزیر محمد توفیق علاوی ہیں اور پارلیمانی ذرائع نے توقع کی ہے کہ صالح کل ہفتہ کے دن اس ذمہ داری کے سلسلہ میں کوئی حکم نامہ جاری کریں گے۔(۔۔۔)
جمعہ 23 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 20 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14997]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]