تیونس: غنوشی کے خلاف مشکوک تقرری کے الزامات

تیونس: غنوشی کے خلاف مشکوک تقرری کے الزامات
TT

تیونس: غنوشی کے خلاف مشکوک تقرری کے الزامات

تیونس: غنوشی کے خلاف مشکوک تقرری کے الزامات
        ٹیونس میں حزب اختلاف کی آزاد آئینی پارٹی کی خاتون صدر عبیر موسی نے "نہضہ تحریک" کے رہنما اور ایوان نمائندگان کے اسپیکر راشد غنوشی کی طرف سے کی جانے والی تقرری کے سلسلہ میں غور وفکر کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے اور اسی طرح انہوں نے پارلیمنٹ کی صدارت کی طرف سے غنوشی کے ذریعہ مقرر کردہ افراد کی تعداد کے بارے میں وضاحت فراہم نہ کی جانے کی صورت میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی دھمکی دی ہے اور اسی طرح دیگر نمائندوں نے بھی کونسل میں کونسلرز کی تقرری کے سلسلہ میں غنوشی کی طرف سے ہونے والی مداخلت کا انکشاف کرنے والی معلومات کے ظاہر ہونے کے بعد ان کے اس طریقہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور انہوں نے ان تقرری کو مشکوک بتایا ہے۔
        اسی سلسلہ میں غنوشی نے کل کہا ہے کہ نمائندوں نے جن ناموں کا تذکرہ کیا ہے وہ سب نام قانونی طور پر دستیاب ہیں۔
جمعہ 23 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 20 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14997]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]