عباس: بیت المقدس کے مرکزي علاقوں میں انتخابات https://urdu.aawsat.com/home/article/2044946/%D8%B9%D8%A8%D8%A7%D8%B3-%D8%A8%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%84%D9%85%D9%82%D8%AF%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B1%DA%A9%D8%B2%D9%8A-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%AE%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%AA
پرسو شام عباس کو فتح تحریک کے انقلابی کونسل کے اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے
رام اللہ: كفاح زبون
TT
TT
عباس: بیت المقدس کے مرکزي علاقوں میں انتخابات
پرسو شام عباس کو فتح تحریک کے انقلابی کونسل کے اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے
فلسطین کے صدر محمود عباس نے تصدیق کی ہے کہ اگر بیت المقدس کی عوام شہر کے قلب میں انتخاب نہیں کرے گی تو وہ انتخابات نہیں ہونے دیں گے خواہ ہمارے اوپر کتنے ہی دباؤ کیوں نہ ہون۔ عباس نے فتح تحریک کے انقلابی کونسل کے اجلاس کے دوران انتخابات سمیت متعدد امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی اس معاملہ میں یا دوسرے معاملہ میں ہم پر دباؤ نہیں ڈال سکتا ہے اور ہم یہاں وہاں سے آنے والے دباؤ نہ قبول کریں گے اور نہ اس کی کبھی اجازت نہیں دیں گے اور ہمارا فیصلہ واضح ہے اور بیت المقدس میں انتخابات ہوئے بغیر انتخابات کہیں نہیں ہوں گے۔(۔۔۔) جمعہ 23ربیع الآخر 1441 ہجرى - 20 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14997]
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)