دیاب: میں معافی نہیں مانگوں گا اور میری حکومت میں سب شامل ہوں گےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2047521/%D8%AF%DB%8C%D8%A7%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%81%DB%8C-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%A7%D9%86%DA%AF%D9%88%DA%BA-%DA%AF%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D8%A8-%D8%B4%D8%A7%D9%85%D9%84-%DB%81%D9%88%DA%BA-%DA%AF%DB%92
دیاب: میں معافی نہیں مانگوں گا اور میری حکومت میں سب شامل ہوں گے
پارلیمنٹ سے متعلق ہونے والے مشوروں کے آغاز سے نامزد وزیر اعظم حسان دیاب کو گزشتہ روز صدر نبیہ بری سے ملاقات کرنے کے دوران دیکھا جا سکتا ہے
بیروت: «الشرق الاوسط»
TT
TT
دیاب: میں معافی نہیں مانگوں گا اور میری حکومت میں سب شامل ہوں گے
پارلیمنٹ سے متعلق ہونے والے مشوروں کے آغاز سے نامزد وزیر اعظم حسان دیاب کو گزشتہ روز صدر نبیہ بری سے ملاقات کرنے کے دوران دیکھا جا سکتا ہے
نامزد لبنانی وزیر اعظم حسان دیاب نے کل اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد افراد پر مشتمل چھوٹی حکومت تشکیل دینے کے لئے کام کریں گے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو بھی حکومت کو تشکیل دیگا وہی حکومت کا سربراہ ہوگا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے اور کسی نے بھی ان پر کوئی شرط نہیں لگائی ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت سب کو شامل کرے گی۔ دیاب نے پروگریسو سوشلسٹ پارٹی کے بلاک کے ذریعہ بائکاٹ کئے جانے والے غیر پابند پارلیمانی مشاورت کو مکمل کیا ہے اور اسی مشاورت کے سلسلہ میں پروگریسو سوشلسٹ پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت میں حصہ نہیں لے گی اور اسی طرح "فیوچر موومنٹ" اور "لبنانی افواج" اور "کتائب" نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس میں ہرگز حصہ نہیں لیں گے۔(۔۔۔) اتوار 25ربیع الآخر 1441 ہجرى - 22 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14999]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]