سعودی عدلیہ کا خاشقجي کے قاتلوں سے قصاصhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2050826/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B9%D8%AF%D9%84%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D8%A7%D8%B4%D9%82%D8%AC%D9%8A-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%A7%D8%AA%D9%84%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D9%82%D8%B5%D8%A7%D8%B5
گذشتہ روز ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سعودی سرکاری وکیل شلعان الشلعان کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
ریاض: «الشرق الاوسط»
TT
TT
سعودی عدلیہ کا خاشقجي کے قاتلوں سے قصاص
گذشتہ روز ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سعودی سرکاری وکیل شلعان الشلعان کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
گذشتہ روز سعودی پبلک پراسیکیوشن نے 14 ماہ قبل اسطنبول میں واقع سعودی قونصل خانے کے ہیڈکوارٹر کے اندر سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث پانچ افراد کو ابتدائی طور پر سزائے موت کا فیصلہ سنانیا ہے جبکہ تین دیگر افراد کو قید کی سزا سنایا ہے۔ سعودی پبلک پراسیکیوٹر شلعان الشلعان نے ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کی ہے کہ 21 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 10 دیگر افراد کو گرفتار کیے بغیر ان سے تفتیش کی گئی ہے کیونکہ ان کو گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں ملی ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ جو احکامات جاری کیے گئے ہیں وہ ابھی ابتدائی احکامات ہیں۔(۔۔۔) منگل 27ربیع الآخر 1441 ہجرى - 24 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15001]
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)