خادم حرمين کی طرف سے مسلسل اصلاحات پر زور https://urdu.aawsat.com/home/article/2052116/%D8%AE%D8%A7%D8%AF%D9%85-%D8%AD%D8%B1%D9%85%D9%8A%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD%D8%A7%D8%AA-%D9%BE%D8%B1-%D8%B2%D9%88%D8%B1
خادم حرمين شریفین کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
ریاض: «الشرق الاوسط»
TT
TT
خادم حرمين کی طرف سے مسلسل اصلاحات پر زور
خادم حرمين شریفین کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
خادم حرمين شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ سا اقتصادی اصلاحات جاری رکھیں گے اور وہ "سعودی ویژن 2030" کے مقاصد کو مکمل کرنے کے سلسلہ میں پر عزم بھی رہیں گے۔ شاہ سلمان نے تمام وزراء اور عہدیداروں کو ترقی اور سماجی پروگراموں اور منصوبوں کے لئے ریاست کے عمومی بجٹ کے مندرجات کو نافذ کرنے کی ہدایت دوبارہ کی ہے۔ شاہ سلمان کی یہ یقین دہانی ریاض کے یمامہ پیلس میں وزراء کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران گذشتہ روز ان کی صدارت کے دوران سامنے آئی ہے جہاں انہوں نے مالی سال 1441-1442 ہجری (2020) میں ہونے والی ترقی اوخوشحالی اور سعودی عرب میں ترقیاتی عمل کو فروغ ملنے پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا ہے۔(۔۔۔) بدھ 28ربیع الآخر 1441 ہجرى - 25 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15002]
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)