ظریف مسقط میں اور حوثیوں کے ترجمان سے ملاقات

ظریف مسقط میں اور حوثیوں کے ترجمان سے ملاقات

بدھ, 25 December, 2019 - 12:00
معین عبد المالک کو یمنی وزارت خزانہ اور بینک کے ذمہ دار سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
         گذشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عمان کے اعلی عہدیداروں سے علاقائی صورتحال اور دونوں ممالک کے تعلقات پر الگ الگ بات چیت کی ہے اور حوثی گروپ کے ترجمان محمد عبد السلام سے بھی گفتگو کی ہے۔
       ظریف نے گذشتہ روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی وبین الاقوامی امور کے سلسلہ میں ہمیشہ کی طرح تبادلۂ خیال کرنے کے لئے مسقط کا دورہ کیا ہے۔
      عمانی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ظریف اور عمانی عہدیداروں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن واستحکام کی حصولیابی کے لئے مشترکہ تشویش اور کوششوں والے علاقائی امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 28 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 25 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15002]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا