حریری معاہدہ کے ساتھ کھلی محاذ آرائی کے لئے تیار

لبنانی صدر مائکل عون کو نامزد وزیر اعظم حسان دیاب کا استقبال کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
لبنانی صدر مائکل عون کو نامزد وزیر اعظم حسان دیاب کا استقبال کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
TT

        لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد حریری نے کل صدر مائکل عون اور خاص طور پر ان کے داماد وزیر خارجہ جبران باسیل کے ساتھ کھلی محاذ آرائی کے مرحلہ کا آغاز کر دیا ہے اور جبران نے ہی زور دے کر کہا تھا کہ اگر حریری معتدل نہیں ہوئے تو وہ آج کے بعد ان کے ساتھ بالکل بھی تعاون نہیں کریں گے۔
        حریری نے سنی شیعہ تنازعہ کو ختم کرنے کے مقصد سے دو طرفہ شیعہ جوڑی یعنی تحریک امید اور حزب اللہ کے ساتھ معاملہ کو پرسکون کرنے کی واضح خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن اس کے مقابلہ وہ باسیل کے خلاف کھلی جنگ کریں گے کیونکہ انہوں  نے ہی ان پر صدر کو غیر جانبدار کئے بغیر براہ راست ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ صدر کی ٹیم آئین اور قانون کے مطابق کام کر رہی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 28 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 25 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15002]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]