اوبامہ کے نیوکلیئر کی وجہ سے قیصر کے قانون میں 5 سال کی تاخیر

کانگرس کی سماعت کے دوران قيصر کو نیلے رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
کانگرس کی سماعت کے دوران قيصر کو نیلے رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

        شام میں جنگی مجرموں کے تعاقب کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ حال ہی میں دستخط کیے گئے قيصر کے قانون سے واقف ذریعہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر باراک اوباما نے اس قانون کے اجراء میں پانچ سال تک رکاوٹ پیدا کی ہے کیونکہ ان کو سنہ 2016 کے آغاز میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدہ کے امکانات کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ پیلوسی دفتر کے ذرائع کے مطابق شامی وامریکی کونسل کے رکن فاروق بلال نے بتایا ہے کہ اوباما نے ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو فون کرکے قانون سے متعلق ووٹ واپس لینے کو کہا تھا۔
        بلال شامی نژاد ان دو امریکی شخصیات میں سے ایک ہے جنھوں نے قيصر کے کام کی ٹیم میں دوسروں کے ساتھ اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ فوٹو گرافر ہیں جنہوں نے شامی ملٹری پولیس کے لئے کام کیا اور کم از کم 56 ہزار متاثرین کی تصاویر پر مشتمل دستاویز بنائی ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 29 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 26 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15003]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]