صالح کی نگاہ میں عوام کی آواز کو نظر انداز کرنے کی بجائے استعفی دینا مناسب ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2054816/%D8%B5%D8%A7%D9%84%D8%AD-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%DA%AF%D8%A7%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D9%88%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%B9%D9%81%DB%8C-%D8%AF%DB%8C%D9%86%D8%A7-%D9%85%D9%86%D8%A7%D8%B3%D8%A8-%DB%81%DB%92
صالح کی نگاہ میں عوام کی آواز کو نظر انداز کرنے کی بجائے استعفی دینا مناسب ہے
گذشتہ وسطی بغداد کے تحریر اسکوائر میں عیدانی کی وزارت عظمی کے امیدوار کے خلاف مظاہرین کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عراقی صدر برہم صالح نے "تعمیراتی" بلاک کے امیدوار اسعد العیدانی کو وزیر اعظم کے لئے نامزد کئے جانے کے سلسلہ میں ہونے والے موجودہ انتظامات کو اس وقت الجھا کر رکھ دیا ہے جب انہوں نے عوام کے مطالبوں کو پورا کرنے کے مقصد سے سے العیدانی کو وزیر اعظم بنائے جانے سے انکار کیا اور اپنا استعفی نامہ پیش کرنے کو مناسب سمجھا۔ صالح نے پارلیمنٹ کے اسپیکر کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس امیدوار وزیر اعظم کے سلسلہ میں افہام وتفہیم کی حمایت سے ملک کے اعلی مفاد کے لئے صدر کے کندھے پر قومی ذمہ داری عائد کرتا ہوتی کہ وہ حالات کو پرسکون بنا سکے اور اس کی شخصیت متنازعہ نہ ہو اور وہ لوگوں کے مطالبات کو پورا کر سکے۔(۔۔۔) جمعہ 01جمادی الاول 1441 ہجرى - 27 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15004]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]