حديدہ کے جنرل: ہمارا فرض دونوں فریقوں کے لئے اطمینان بخش کام کرنا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2059001/%D8%AD%D8%AF%D9%8A%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D9%86%D8%B1%D9%84-%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%D8%A7-%D9%81%D8%B1%D8%B6-%D8%AF%D9%88%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%81%D8%B1%DB%8C%D9%82%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B7%D9%85%DB%8C%D9%86%D8%A7%D9%86-%D8%A8%D8%AE%D8%B4-%DA%A9%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%B1%D9%86%D8%A7-%DB%81%DB%92
حديدہ کے جنرل: ہمارا فرض دونوں فریقوں کے لئے اطمینان بخش کام کرنا ہے
گذشتہ اکتوبر کے دوران حدیدہ میں چیکنگ پوائنٹ پر مشترکہ چوکیوں کے قیام کا مشاہدہ کرتے ہوئے جنرل گوہا کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
لندن: بدر القحطانی
TT
TT
حديدہ کے جنرل: ہمارا فرض دونوں فریقوں کے لئے اطمینان بخش کام کرنا ہے
گذشتہ اکتوبر کے دوران حدیدہ میں چیکنگ پوائنٹ پر مشترکہ چوکیوں کے قیام کا مشاہدہ کرتے ہوئے جنرل گوہا کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
حدیدہ کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے وفد کے صدر جنرل ابیجت گوہا نے دوبارہ تعیناتی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی اور ان کی اقوام متحدہ کی ٹیم کی ذمہ داری ایسے حالات مہیا کرنا ہے جن کی وجہ سے حدیدہ معاہدہ کے مطابق دونوں فریقوں کے قابل اطمینان دوبارہ تعیناتی کی کاروائی مکمل ہو سکے۔ گذشتہ مئی میں ہونے والے حوثی سے انخلا کے بارے میں ایک سوال کے جواب دیتے ہوئےگوہا نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ ٹیلیفون انٹرویو میں کہا ہے کہ یکطرفہ انخلاء مجموعی مقصد کی سمت ایک قدم تھا۔۔۔ لیکن جہاں تک حدیدہ معاہدہ میں طے شدہ دوبارہ تعیناتی کی بات ہے تو اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع نفاذ کی ضرورت ہے اور یہ وہی ہے جو ہم چاہتے ہیں۔(۔۔۔) پیر 04جمادی الاول 1441 ہجرى - 30 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15007]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]