روسی اقتدار میں آنے کی سالگرہ کے موقع پر پوٹن کا اہل روس سے متحد ہونے کا مطالبہ

محفوظ شدہ دستاویزات کی تصویر میں اگست 1999 کو داغستان کے ایک فوجی اڈہ پر پوٹن کو ایک پولیس اہلکار سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی پی)

TT

         روسی اقتدار میں آنے کی سالگرہ کے موقع پر گذشتہ روز  سال کے آخر میں ہونے والے اپنی تقریر کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روسیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کی ترقی کے لئے متحد ہو جائیں۔
        پوٹن نے آدھی رات سے قبل کرملین کے سامنے روسیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہنگامہ خیز، متحرک اور متضاد وقت میں زندگی گزار رہے ہیں لیکن ہم کامیابی کے ساتھ روس کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کر سکتے ہیں۔
        انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم صرف مل کر ہی معاشرے اور ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور ہمارا اتحاد ہی وہ قاعدہ ہے جس کی بنیاد پر ہم اپنے اعلی مقاصد حاصل کر سکتے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے منصوبے اور خواب ناقابل تقسیم ہیں اور روس کا حال اور مستقبل ہم سب کی کوششوں اور شراکت پر منحصر ہے۔(۔۔۔)
بدھ 06 جمادی الاول 1441 ہجرى - 01 جنوری 2020ء شماره نمبر [15009]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]