اردگان کا لیبیا میں اپنے فوجیوں سے سرگرمی کا مطالبہ

سراج حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی تمام شقوں پر عمل درآمد کرنے کے سلسلہ میں ترک صدر کو اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)

TT

         ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعرات کے پارلیمانی اجلاس میں لیبیا میں فوج بھیجنے کے اختیارات کے سلسلہ میں رائے دئے جانے کی توقع کی اور انہوں نے اپنے ملک کے فوجیوں سے لیبیا کے اندر اچھی کارکردگی انجام دینے کا مطالبہ کیا ہے اور اسی طرح انہوں نے عثمانی ملاحوں کے امیر خیر الدین باربارس کی بہادری پر مبنی کارنامے انجام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
          اردگان نے کل کہا ہے کہ ان کا ملک لیبیا اور مشرقی بحیرۂ روم میں ایک نیا قدم اٹھانے جارہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مشرقی بحیرۂ روم میں ہمارے فوجی عثمانی ملاحوں کے امیر خیر الدین باربارس کی بہادری پر مبنی کارنامہ انجام دیں گے اور وہ در حقیقت ایسا کارنامہ لکھ کر رہیں گے۔
         اسی سلسلہ میں ترکی کے نائب صدر فواد اوکٹے نے کل اس بات پر زور دیا ہے کہ ترکی اور لیبیا کا معاہدہ خطے کے مفاد میں ہے اور یہ مفاد امن وسلامتی کا منصوبہ ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 07 جمادی الاول 1441 ہجرى - 02 جنوری 2020ء شماره نمبر [15010]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]