عراق تباہی کے دہانہ پر اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایران کے رد عمل کا انتظار

ایرانی پاسداران انقلاب میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو دیکھا جا سکتا ہے
ایرانی پاسداران انقلاب میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

          مشرق وسطی کا خطہ اور اس کے ساتھ پوری دنیا ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے ایرانی "قدس فورس" کے رہنما قاسم سلیمانی کو اس فضائی حملہ میں قتل کرنے کے نتائج کی توقع کی حالت میں ہے جس میں چند عراقی رہنما بھی ہلاک ہوئے ہیں اور اس میں عراقی حشد شعبی تنظیم کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس بھی ہیں جن کو مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح ہلاک کیا گیا ہے۔
        ایران نے اپنے سینئر عہدیداروں کے توسط سے اپنے ممتاز فوجی کمانڈر کی ہلاکت کے سلسلہ میں شدید انتقامی کارروائی کرنے کا عہد کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اس کا جواب صحیح وقت اور مناسب جگہ پر دیا جائے گا جبکہ اس امریکی حملہ نے عراق کو تباہی کے کگار پر کھڑا کر دیا ہے اور اپنی افواج کو نکالنے کے سلسلہ میں بھی امریکہ پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں ہو رہی ہے اور یہ دباؤ سیاسی بھی ہے اور امریکی فوجیوں کے مقامات کو نشانہ بنانے والے مسلح حملے بھی ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 09 جمادی الاول 1441 ہجرى - 04 جنوری 2020ء شماره نمبر [15012]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]