اردوگان کی طرف سے لیبیا میں فوجی مداخلت کے آغاز کا اعلان

سعودی عرب، بحرین اور مصر کی طرف سے ترکی کی فوج تعینات کے فیصلہ کی مذمت

گذشتہ روز طرابلس کے ملٹری کالج کو نشانہ بنانے والے ایک حملہ میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد لیبیا کے لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے کو تعزیت پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

TT

اردوگان کی طرف سے لیبیا میں فوجی مداخلت کے آغاز کا اعلان

گذشتہ روز طرابلس کے ملٹری کالج کو نشانہ بنانے والے ایک حملہ میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد لیبیا کے لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے کو تعزیت پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ روز طرابلس کے ملٹری کالج کو نشانہ بنانے والے ایک حملہ میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد لیبیا کے لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے کو تعزیت پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
        صدر رجب طیب اردوگان نے گذشتہ روز لیبیا میں ترک فوجی مداخلت کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ فوج کے اکائیوں نے فائز السراج کی سربراہی میں طرابلس کے اندر وفاقی حکومت کی حمایت کے لئے پیش قدمی کرنا شروع کردی ہے۔
       سی این این ترک کو انٹرویو دیتے ہوئے اردوگان نے کہا ہے کہ ترکی اعلی فوجی رہنماؤں کو بھی بھیج رہا ہے اور خبر رساں ادارہ روئٹرز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اور سراج کی حکومت بحیرہ روم کی حد بندی کرنے کے لئے انقرہ اور طرابلس حکومت کے مابین ہونے والے معاہدہ کے کے بعد مشرقی بحیرہ روم میں تیل اور گیس کی تلاش کرنے کے لئے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔(۔۔۔)
پیر 011 جمادی الاول 1441 ہجرى - 06 جنوری 2020ء شماره نمبر [15014]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]