غصن کے ذریعہ جاپان کی عدلیہ پر حملہ

لبنان میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھا

غصن کو کل بیروت میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
غصن کو کل بیروت میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
TT

غصن کے ذریعہ جاپان کی عدلیہ پر حملہ

غصن کو کل بیروت میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
غصن کو کل بیروت میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
         جاپان سے فرار ہوکر لبنان آنے کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آنے کے بعد کارلوس غصن نے گزشتہ روز جاپانی عدلیہ پر حملہ کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ وہ نیسان کمپنی کے ساتھ اس کے خلاف تھے اور یاد رہے کہ ان کو جاپان میں بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔
        غصن نے کہا کہ وہ یرغمالی تھے اور ان کے پاس صرف دو اختیارات تھے یا تو جاپان میں موت کو اختیار کریں یا وہاں سے فرار ہو جائیں اور  انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاپانی قانون انسانی حقوق کے کم سے کم معیاروں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور وہ انصاف حاصل کرنے کے لئے وہاں سے بھاگ نکلے ہیں اور انہوں نے ان لوگوں سے بھی بات نہیں کی جنہوں نے ان کی مدد کی ہے تاکہ انہیں خطرہ نہ ہو۔
         غصن نے کہا کہ انہیں لبنانی ہونے پر فخر ہے اور اب وہ لبنان میں خود کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔(۔۔۔)
جمعرات 014 جمادی الاول 1441 ہجرى - 09 جنوری 2020ء شماره نمبر [15017]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]