عباس کے بعد کے مرحلہ کی توقع میں برغوثي کو آزاد کرنے کی تحریکیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2074596/%D8%B9%D8%A8%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B1%D8%AD%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%88%D9%82%D8%B9-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D8%B1%D8%BA%D9%88%D8%AB%D9%8A-%DA%A9%D9%88-%D8%A2%D8%B2%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C%DA%BA
عباس کے بعد کے مرحلہ کی توقع میں برغوثي کو آزاد کرنے کی تحریکیں
فتح کے رہنما مروان برغوثي کو سنہ 2002 میں تل ابیب کے اندر مقدمے کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
رام اللہ: كفاح زبون
TT
TT
عباس کے بعد کے مرحلہ کی توقع میں برغوثي کو آزاد کرنے کی تحریکیں
فتح کے رہنما مروان برغوثي کو سنہ 2002 میں تل ابیب کے اندر مقدمے کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
حالیہ دنوں میں فلسطینی ذرائع نے اسرائیل کے پاس گرفتار تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے ممبر مروان برغوثي کی کی رہائی کے مقصد سے غیر معمولی اقدامات کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ صدر محمود عباس اس کے لئے زور دے رہے ہیں اور حماس بھی اسے ایک بڑی کامیابی کے طور پر چاہتا ہے۔ اگرچہ اب تک اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے تاہم ایک فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ مصر نے کوشش کی ہے اور وہ کوشش کر رہا ہے کیونکہ یہ آدمی مشترکہ طور پر نمائندگی کرتا ہے اور سب سے پہلے یہ صدر عباس کے بعد کی مدت کے لئے زیادہ مناسب ہو سکتا ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ اس کو تحریک فتح اور حماس دونوں میں زبردست قبولیت حاصل ہے اور یہ اس تقسیم کو ختم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے۔(۔۔۔) جمعرات 014جمادی الاول 1441 ہجرى - 09 جنوری 2020ء شماره نمبر [15017]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]