سعودی عرب اور جاپان کے سربراہی اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال

محمد بن سلمان اور آبی کے مابین دونوں ممالک کے مابین تعاون کے شعبوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال

گذشتہ روز ریاض میں جاپانی وزیر اعظم کا استقبال کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین کو دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: بندر الجلعود)

TT

سعودی عرب اور جاپان کے سربراہی اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال

گذشتہ روز ریاض میں جاپانی وزیر اعظم کا استقبال کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین کو دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: بندر الجلعود)
گذشتہ روز ریاض میں جاپانی وزیر اعظم کا استقبال کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین کو دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: بندر الجلعود)
         خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ روز ریاض میں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبی کا استقبال کیا ہے اور ان کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی متعدد امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا ہے۔  
          شاہ سلمان اور آبی نے سعودی اور جاپان کی وژن 2030 کے مطابق دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات، ان کی ترقی، ان میں اضافہ کرنے کے طریقوں اور تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا ہے اور اسی طرح اس اجلاس میں سیاحت، سپلائی سیکیورٹی، صنعتی انٹیلی جنس اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون کرنے کے سلسلہ میں بھی تبادلۂ خیال ہوا ہے۔(۔۔۔)
پیر 18 جمادی الاول 1441 ہجرى - 13 جنوری 2020ء شماره نمبر [15021]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]