سوڈانی انٹیلی جنس کی فورسز کی بغاوت اور قوش پر الزام

گذشتہ روز خرطوم میں سڑکیں جام کرنے والے حکومت سے وابستہ ریپڈ مداخلت فورس کے ارکان کو دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ روز خرطوم میں سڑکیں جام کرنے والے حکومت سے وابستہ ریپڈ مداخلت فورس کے ارکان کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

         گذشتہ روز سوڈانی دار الحکومت خرطوم میں اس ملٹری آپریشن اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کی یونٹس کے درمیان بڑے پیمانے پر بغاوت دیکھنے میں آیا ہے جو الگ تھلگ حکومت کے دوران سیکیورٹی اور انٹلیجنس ادارہ پر ضرب لگانے والی طاقت کی نمائندگی کر رہی تھی۔
        حکومت نے پیش آنے والے واقعات کو بغاوت کے طور پر سمجھا ہے اور اس نے ان فورسز کو ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن خودمختار کونسل کے نائب سربراہ محمد حمدان دقلو (حمیدتی) نے ملک سے باہر رہنے والے سابق انٹلیجنس چیف صلاح قوش پر ان واقعات کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور انہوں نے اسے بغاوت کی کوشش سے تعبیر کیا ہے اور اسی کے ساتھ انہوں نے انٹرپول سے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے اور اس کے بعد انہوں نے ان درجنوں باغی قوتوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے دوران بھاری ہتھیاروں کے پکڑے جانے کی طرف اشارہ کیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 20 جمادی الاول 1441 ہجرى - 15 جنوری 2020ء شماره نمبر [15023]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]