ہيفاء آل مقرن یونیسکو میں سعودی عرب کی مستقل مندوب ہیں

ہيفاء آل مقرن یونیسکو میں سعودی عرب کی مستقل مندوب ہیں
TT

ہيفاء آل مقرن یونیسکو میں سعودی عرب کی مستقل مندوب ہیں

ہيفاء آل مقرن یونیسکو میں سعودی عرب کی مستقل مندوب ہیں
        گذشتہ روز شہزادی ہيفاء بنت عبد العزیز آل مقرن کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) میں سعودی عرب کا مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے  اور یہ فیصلہ سعودی خواتین کے کردار کو قابل بنائے جانے اور ملک کے وژن 2030 کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
       شہزادی ہيفاء آل مقرن کل اپنی تقرری سے پہلے تک وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی میں پائیدار ترقیاتی امور کی اسسٹنٹ سیکرٹری تھیں اور وہ اسی وزارت میں "گروپ 20" امور کی اسسٹنٹ سیکرٹری بھی تھیں۔(۔۔۔)
بدھ 20 جمادی الاول 1441 ہجرى - 15 جنوری 2020ء شماره نمبر [15023]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]