اسرائیل کی طرف سے شام میں ایران کے لئے ایک مہلک مہم کا اشارہ

ایرانی پاسداران انقلاب (محفوظ شدہ دستاویزات)
ایرانی پاسداران انقلاب (محفوظ شدہ دستاویزات)
TT

اسرائیل کی طرف سے شام میں ایران کے لئے ایک مہلک مہم کا اشارہ

ایرانی پاسداران انقلاب (محفوظ شدہ دستاویزات)
ایرانی پاسداران انقلاب (محفوظ شدہ دستاویزات)
          اسرائیل نے شام میں ایران کے لئے مہلک مہم کے نام سے ہونے والے ایک حملہ کی طرف اشارہ کیا ہے اور ایک ممتاز اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ جن حالات کے نتیجہ میں ایرانی انقلابی گارڈ کے قدس فورسز کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو قتل کیا گیا ہے ان حالات کو غنیمت سمجھ کر شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے خلاف جان لیوا جارحانہ مہم کو نافذ کیا جا سکتا ہے۔
          اس عہدیدار نے گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے نمائندوں کو دئے گئے بیانات میں کہا ہےکہ وہ اب شام کے علاقوں میں انقلابی گارڈ اور اس کے عناصر کو مکمل طور پر ختم کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ اسرائیلی ہستی کے خلاف کی جانے والی ایرانی مہم کو کمزور کیا جا سکے۔(۔۔۔)
بدھ 20 جمادی الاول 1441 ہجرى - 15 جنوری 2020ء شماره نمبر [15023]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]