سوڈانی انٹلیجنس کے نئے چیف کی تقرری

بغاوت ہونے والے خرطوم کے ایک علاقے میں گشت کے دوران ریپڈ سپورٹ فورس کے اہلکار کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز) اوپر دائرہ میں جنرل انٹیلی جنس ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل جمال عبد المجید کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

          گذشتہ روز سوڈان کی گورننگ کونسل نے اس سابقہ ​​ڈائریکٹر کا استعفی قبول کرنے کے بعد  جنرل انٹلیجنس کے ایک نئے ڈائریکٹر کی تقرری کی ہے جن پر گذشتہ منگل کو ایجنسی کے آپریشن اتھارٹی کی باغی افواج پر قابو پانے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
        خود مختاری کونسل نے فوج میں انٹلیجنس اتھارٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جمال عبد المجید کو جنرل انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ موصوف جنرل ابوبکر دمبلاب کے جانشیں ہوں گے۔
        دریں اثناء اس بغاوت کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے کل خود مختار کونسل کے صدر عبد الفتاح البرہان اور عدلیہ کے سربراہ نعمات عبد اللہ کے سامنے حلف لیا ہے اور انویسٹی گیشن کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بغاوت کے واقعات میں حصہ لینے کے شبہ میں کسی کو بھی گرفتار کرکے اس کی تلاشی کر سکتی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 22 جمادی الاول 1441 ہجرى - 17 جنوری 2020ء شماره نمبر [15025]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]