ڈالر کے مسئلہ کی وجہ سے شامیوں کی جیبیں اور ان کے گھر خالیhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2088851/%DA%88%D8%A7%D9%84%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B3%D8%A6%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%B4%D8%A7%D9%85%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%DB%8C%D8%A8%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%DA%AF%DA%BE%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%D9%84%DB%8C
ڈالر کے مسئلہ کی وجہ سے شامیوں کی جیبیں اور ان کے گھر خالی
گذشتہ روز ملک کے شمال میں حلب کے دیہی علاقوں میں بے گھر شامی باشندوں کو دیکھا جا سکتا ہے
دمشق: «الشرق الاوسط»
TT
TT
ڈالر کے مسئلہ کی وجہ سے شامیوں کی جیبیں اور ان کے گھر خالی
گذشتہ روز ملک کے شمال میں حلب کے دیہی علاقوں میں بے گھر شامی باشندوں کو دیکھا جا سکتا ہے
امریکی ڈالر کے مقابلہ میں لیرا کی قیمت میں کمی آنے کی وجہ سے حالیہ دنوں میں شامی شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ڈالر کے مسئلہ کی وجہ سے شہریوں کی جیبیں پیسوں سے اور گھر ضروری کھانے پینے کی چیزوں سے خالی ہو گئے ہیں۔ شامی حکومت کی امید تھی کہ 2020 کے آغاز میں جنگ کے خاتمے کا آغاز ہوگا، تعمیر نو ہوگی، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور معاشی بحالی ہوگی لیکن اس کے برخلاف ڈالر کے مقابلہ میں لیرا کی قیمت میں کمی آنے کی وجہ سے ملک کی تاریخ میں پہلی بار مختلف معاشی شعبوں کی حالت روز بروز بگڑتی ہی جارہی ہے اور اس میں غیر معمولی کمی بھی آئی ہے۔(۔۔۔) ہفتہ23جمادی الاول 1441 ہجرى - 18 جنوری 2020ء شماره نمبر [15026]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]